بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

75 سالہ دادی کا شاندار ڈانس اور زبردست فلپ، سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

بھارت کی ایک 75 سالہ دادی نے اپنے حیران کن ڈانس سے سوشل میڈیا صارفین کو دنگ کر دیا۔ انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دادی کو مشہور گانے “دو گھونٹ پلا دے ساقیا” پر اتنی توانائی کے ساتھ ناچتے دیکھا جا سکتا ہے کہ دیکھنے والے حیرت میں مبتلا ہو گئے۔
خصوصاً دادی کا ایک فرنٹ فلپ دیکھنے والوں کو ششدر کر گیا۔ وہاں موجود لوگ اس لمحے کو اپنے موبائل کیمروں میں قید کرتے رہے اور کئی لوگ حیرت سے منہ کھولے رہ گئے کہ اس عمر میں کوئی اتنی پھرتی کیسے دکھا سکتا ہے۔
ویڈیو کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اب تک اسے 4 کروڑ 74 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے، جبکہ ہزاروں افراد نے تبصرے کر کے دادی کی توانائی اور جاندار پرفارمنس کو سراہا۔
سوشل میڈیا پر ردِعمل بھی دلچسپ رہا: ایک صارف نے لکھا، “پرانے کھلاڑی پھر میدان میں اتر آئے!” ایک اور نے مزاحیہ انداز میں کہا، “اور میں 36 سال کی عمر میں کمر کے درد سے لڑ رہا ہوں!” ایک اور صارف نے کہا، “لوگ بڑھی عمر کو شوق کے ختم ہونے سے جوڑ دیتے ہیں، مگر یہ بزرگ کبھی بچے، نوجوان اور زندگی سے بھرپور تھے۔ آج کے بزرگ فٹ ہیں، وہ تو ہم ہوں گے جو 70 پر وہیل چیئر پر بیٹھے ہوں گے!”
ایک اور صارف نے حیرت سے کہا، “ذرا سوچیں، جوانی میں دادی کیسا ڈانس کرتی ہوں گی!”
یہ دادی ثابت کر دیتی ہیں کہ عمر محض ایک نمبر ہے اور جوش و جذبہ کبھی کم نہیں ہوتا۔