بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستانیوں کے لیے امارات کے ویزوں کی بندش کی خبریں بے بنیاد، قونصل جنرل کی وضاحت

متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے واضح کیا ہے کہ پاکستانی شہریوں کے لیے ویزوں کی بندش سے متعلق خبریں سراسر غلط ہیں۔ کراچی میں واقع ایشیا کے سب سے بڑے ویزا سینٹر میں پاکستانیوں کے لیے عملہ خدمات فراہم کر رہا ہے۔
سماء سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات مضبوط بنیادوں پر قائم ہیں اور ویزوں کے اجراء میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔ بعض عناصر غلط افواہیں پھیلا کر پاکستان اور امارات کے تعلقات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
قونصل جنرل نے مزید کہا کہ کچھ ویزوں کے لیے پیشگی تاریخ لینا ضروری ہو سکتا ہے، تاہم علاج معالجے، تعلیمی سیمینارز اور دیگر ضروری خدمات کے لیے امارات کا تعاون بلا تعطل جاری ہے۔ پاکستانی شہری بلا جھجک ویزے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں اور عملہ ہر وقت ان کی مدد کے لیے دستیاب ہے۔