رسالپور (نیوزڈیسک) پاک فضائیہ کی رسالپور اصغر خان اکیڈمی میں پروقار گریجویشن پریڈ ہو رہی ہے جس میں ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو مہمان خصوصی ہیں۔
پریڈ میں 151جی ڈی پی، 97 انجینئرنگ اور 108 ویں ایئر ڈیفنس کورس کے کیڈٹس شامل ہیں، نیویگیشن الفا،ایڈمن اینڈ اسپیشل ڈیوٹیز اور 11 لاجسٹکس کورس کے کیڈٹس بھی شامل ہیں۔
اس پروقار تقریب میں کومبیٹ سپورٹ اور 98 ای سی رائل سعودی ایئر فورس کے کیڈٹس بھی پاس آؤٹ کریں گے۔
اس موقع پر پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے اور شیر دل ایروبیٹکس ٹیم فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کریں گے۔









