بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چوہنگ پولیس، شادی کے فنکشن میں سڑک بند کرکے رقص، 32 افراد گرفتار

چوہنگ ( نیوزڈیسک) پولیس چھاپے کے بعد شادی کا فنکشن بھی منسوخ ہو گیا، شادی کے فنکشن سے 62500 روپے مالیت کی نقدی بھی برآمد

چوہنگ پولیس نے شادی کی تقریب میں سڑک بند کرکے رقص کی محفل منعقد کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چھاپہ مارا اور دولہے سمیت خواجہ سراؤں اور دیگر افراد کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار افراد کی تعداد 32 ہے جن میں دولہا اور خواجہ سرا بھی شامل ہیں۔ ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزمان نے سڑک بند کر کے رقص کی محفل سجائی اور خواجہ سراؤں کے ساتھ فحش حرکات کی جا رہی تھیں۔

پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران 62 ہزار 500 روپے مالیت کی نقدی بھی برآمد کر لی گئی جبکہ کارروائی کے بعد شادی کی تقریب کو بھی منسوخ کر دیا گیا۔

واقعے کا مقدمہ شادی ایکٹ، ساؤنڈ ایکٹ اور دیگر دفعات کے تحت شاہ زیب، رمضان، احمد سمیت دیگر ملزمان کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔