اسلام آباد(نیوزڈیسک) ریڈ زون میں خوفناک حادثہ پیش آیاہے ، ابوذر آصف نامی کم عمر ڈرائیور نے تیزرفتاروی ایٹ گاڑی اسکوٹی چلانے والی لڑکیوں پرچڑھا دی ، دونوں لڑکیاں جاں بحق ہوگئیں، ڈرائیور کو موقع سے گرفتار کرلیا گیا، عدالت نے کمسن ملزم کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا، جاں بحق ہونے والی لڑکیوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
تھانہ سیکرٹریٹ میں عدنان تجمل کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔ متن مقدمہ کے مطابق مدعی کی بہن سمرین اپنی دوست کے ہمراہ پی این سی اے سے واپس آرہی تھی کہ سیکریٹریٹ چوک کے پاس تیزرفتاروی ایٹ گاڑی نے انہیں ٹکر مار دی جس سے سمرین اور تابندہ بتول شدید زخمی ہوگئیں۔دونوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔دونوں دوران علاج جاں بحق ہوگئیں۔غفلت ،لاپرواہی اورتیزرفتاری سے گاڑی چلانے والےڈرائیورابوذرکوپولیس نے گرفتارکرلیا۔پولیس نے گرفتارڈرائیورکومقامی عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے ملزم کا چارروزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا۔حادثےمیں جاں بحق ہونے والی دونوں لڑکیوں کی نماز جنازہ جناح گارڈن میں واقع امام بارگاہ میں ادا کرنے کے بعد مقامی قبرستان میں تدفین کردی گئی۔









