کراچی (نیوز ڈیسک) ایف بی آئی کا ہنگامی انتباہ، جی میل اور آؤٹ لک صارفین کیلئے وارننگ، ایک جعلی میسج میں پورا بینک اکاؤنٹ خالی ہونیکا خطرہ، نیا سائبر فراڈ تیزی سے پھیلنے لگا، ہیکرز بینک کے نام پر جعلی الرٹس بھیج کر OTP اور PIN حاصل کرتے ہیں,AIآوازوں اور ڈیپ فیک کالز سے دھوکہ مزید مؤثر، کسی بھی لنک یا مشکوک کال سے فوراً بچیں، بینک اکثر نقصان پورا کرنے کے پابند نہیں ہوتے. فوربس میگزین کے مطابق ایف بی آئی نے ایک ہنگامی وارننگ جاری کی ہے جس کے مطابق ایک نیا سائبر فراڈ تیزی سے پھیل رہا ہے جس میں ہیکرز صرف ایک جعلی میسج کے ذریعے صارفین کے بینک اکاؤنٹس خالی کر لیتے ہیں۔ مجرم اصل بینک یا ڈیجیٹل والٹس کی طرح دکھنے والے نوٹیفیکیشنز بھیجتے ہیں، اور جیسے ہی صارف ان پر کلک کرتا ہے۔
جی میل اور آؤٹ لک صارفین کیلئے وارننگ، پورا بینک اکاؤنٹ خالی ہونیکا خطرہ








