بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

قومی کرکٹرز کو نیشنل ڈیوٹی کیلئے بگ بیش و دیگر لیگز چھوڑنا ہونگی،پی سی بی

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پی سی بی کے مطالبق سری لنکا اور آسٹریلیا کے ساتھ ٹی20 سیریز شیڈول ہونے کے باعث قومی کرکٹرز کو بگ بیش اور دیگر لیگ چھوڑ کر نیشنل ڈیوٹی پر آنا ہوگا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جن کھلاڑیوں کو این او سی دیا ہے ان کو نیشنل ڈیوٹی سے متعلق تیار رہنے کا بھی کہہ دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے لیے قومی کرکٹرز کو 14 دسمبر سے 28 جنوری تک این او سی جاری کیے گئے ہیں۔

پی سی بی کی جانب سے بابر اعظم ، محمد رضوان ، شاہین آفریدی ، حارث روف شاداب خان اور حسن علی کو این او سی جاری ہوئے ہیں۔

دوسری جانب فخر زمان، نسیم شاہ اور حسن نواز کو آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کے لیے 4 جنوری تک این او سی جاری کیا گیا ہے۔

اس دوران پاکستان ٹیم کو سری لنکا کے خلاف 7، 9 اور 11 جنوری کو ٹی20 سیریز کھیلنا ہے جب کہ جنوری کے آخری میں ٹی 20 سیریز کے لیے آسٹریلیا نے پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔

قومی کرکٹرز ٹیم میں منتخب ہونے کی صورت میں آسٹریلیا سے سری لنکا جائیں گے اور وہاں سے ہوم سیریز کے لیے وطن واپس آئیں گے۔