اسلام آباد(طارق سمیر) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نےسیکرٹری جنرل موتمر العالم الاسلامی سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق، نشان امتیاز، کی رہائشگاہ پر تفصیلی ملاقات کی۔ ملاقات میں سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق کے فرزند راجہ محمد علی، ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل موتمر العالم الاسلامی، نائب صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب اور سابق مشیر وزیرِ اعلیٰ پنجاب و سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب بھی موجود تھے۔ ملاقات کے عالمِ اسلام کو درپیش مسائل، خطے کی سیاسی صورتحال اور پاکستان میں جمہوری استحکام کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ فریقین نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کو درپیش چیلنجز کے حل کے لیے باہمی رابطوں، مفاہمت اور قومی وحدت کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ چکی ہے۔ مولانا فضل الرحمٰن نے راجہ محمد ظفر الحق کی دینی، سیاسی اور سفارتی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی قومی و عالمی سطح پر نمایاں کردار کی تعریف کی۔ اس موقع پر راجہ محمد ظفر الحق اور راجہ محمد علی نے بھی مولانا فضل الرحمٰن کی قومی سیاسی جدوجہد اور خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
مولانا فضل الرحمٰن، راجہ محمد ظفر الحق ملاقات، مفاہمت وقومی وحدت پر گفتگو








