بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیر اعظم نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(ممتاز نیوز )وزیر اعظم شہباز شریف نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی منظوری دیدی ہے۔

ذرائع کے مطابق یکم جولائی سے بجلی کے نرخ ساڑھے تین روپے فی یونٹ بڑھ جائیں گے، یکم اگست سے بجلی کے نرخ مزید ساڑھے تین روپے فی یونٹ بڑھ جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم اکتوبر سے بجلی مزید 91 پیسے فی یونٹ بڑھ جائے گی، بجلی کی قیمت بیک وقت 8 روپے فی یونٹ بڑھانے کے بجائے مرحلہ وار بڑھائی جائے گی۔

اس سے قبل نیپرا نے کے الیکڑک صارفین کے لیے بجلی 9 روپے 42 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی تھی۔

نیپرا نے کراچی کے شہریوں پر بجلی گرادیا تھا اور کے الیکڑک صارفین کے لیے بجلی 9 روپے 42 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی تھی۔

اضافہ مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا تھا ۔ کے الیکٹرک حکام کا کہنا تھا کہ کے الیکڑک نے تین سو اسی ارب روپے وصول کرنے ہیں۔

چیئرمین نیپرا کا کہنا تھا کہ کے الیکڑک کو سستی بجلی لینے کے لیے نیپرا کی ضرورت ہوتو ہم حاضر ہیں، ہم سستی بجلی کے لیے وفاقی و صوبائی حکومت سے بات کرنے کو تیار ہیں۔

واضح رہے کہ نیپرا میں سماعت کے دوران کے الیکڑک نے بجلی گیارہ روپے چونتیس پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی جبکہ اضافہ کو مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا تھا۔

نیپرا حکام کا کہنا تھا کہ مارچ کی نسبت ایل این جی پچاس فیصد اور فرنس آئل اڑتیس فیصد مہنگا ہوا۔

کے الیکٹرک حکام نے کہا تھا کہ مئی میں پی ایل ایل کے کنڑیکٹرز ڈیفالٹ کرگئے تھے جس پر چیئرمین نیپرا نے کہا کہ کیا اس کا بوجھ عام آدمی پر پڑے گا، اس معاملے پر ہمیں تحریری طور پر لکھ کردیں۔

نیپرا حکام کا کہنا تھا کہ میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے باون کروڑ ساٹھ لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑا، کورنگی پلانٹ میں ڈٰیزل کی قلت سے سینتالیس کروڑ چالیس لاکھ روپے کا بوجھ پڑاہے۔