اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر برائے مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو پاکستان کے کسی بھی حلقے سے الیکشن لڑنے کا چیلنج دیدیا۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ بلاول نے جلسیوں کی ناکامی کے بعد بڑھکیں مارنا شروع کردیں ،فرزند زرداری نے غلیظ زبان استعمال کی، انہیں پہلے طلبا سیاست میں بھیجنا چاہیے جہاں کچھ اخلاقیات سیکھیں ۔انہوں نے کہا کہ بلاول ایک پرچی کے چیئرمین بن گئے انہیں چیلنج کرتا ہوں کہ کسی بھی حلقے سے الیکشن لڑیں ، ان سے کرپشن کا سوال کرو تو خاتون اول پر آجاتے ہیں ۔مراد سعید نے کہا کہ انہوں نے سندھ کا پورا انفراسٹرکچر تباہ کر دیا، سندھ میں اربوں روپے کی گندم چوہے کھا جاتے ہیں، قائد کے شہر کو کچرے کا ڈھیر بنا دیا گیا، سندھ میں انسان اور جانور ایک ہی تالاب سے پانی پیتے ہیں، بتاتے نہیں سندھ کا پیسہ کہاں گیا، آصف زرداری کو پہلے مسٹر10پرسنٹ پھر مسٹر 50پرسنٹ کہا گیا، نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے 200 ملین ڈالر کا غبن کیا، ہم کرپشن کا پوچھتے ہیں تو خواتین سے متعلق گفتگو شروع کر دیتے ہیں۔