اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی کی پانچ مخصوص نشستوں سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کی کاپی الیکشن کمیشن کو فراہم کردی ،پی ٹی آئی کے وکلاء عامر سعید اور امداد اللہ چانڈیو نے الیکشن کمیشن کو فیصلے کی کاپی فراہم کی اور درخواست کی کہ مخصوص نشستوں کا جلد نوٹیفکیشن کیا جائے ۔اس موقع پر پی ٹی آئی کے وکلاء کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے اس بارے میں اپنی آبزرویشن دی ہے ،الیکشن کمیشن پابند ہے عدالت کے احکامات پر عمل کرے ۔
واضح سے رہے اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی کی پانچ مخصوص نشستوں سے متعلق تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔ تحریک انصاف کی درخواست منظور مسلم لیگ ن کی مسترد کر دی گئی۔
جسٹس شاہد وحید نے 13 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کا 2 جون کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
عدالت نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے دو جون کا آئین اور قانون کے مطابق نہیں لہذا اس کی کوئی حیثیت نہیں۔ فیصلے میں عدالت نے حکم دیا کہ الیکشن کمیشن تحریک انصاف کی ترجیحی لسٹ کے مطابق نوٹیفیکیشن جاری کرے۔
آئین میں کسی ممبر کی ڈس کوالیفیکیشن کے بعد مخصوص نشست کا طریقہ کار موجود ہے۔
عدالت نے ایڈیشنل رجسٹرار کو حکم دیا کہ فیصلہ الیکشن کمیشن کو فوری بھجوایا جائ تاکہ اس پر جلد عمل ہو۔ عدالت نے مخصوص نشستوں کے متعلق تحریک انصاف کی درخواست منظور اور مسلم لیگ ن کی مسترد کر دی۔
درخواست گزاروں زینب عمیر اوت سیمویل یعقوب کی جانب سے علی ظفر اور اظہر صدیق پیش ہو ئے اور عدالت سے استدعا کی کہ مخصوص نشستوں پر نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا حکم دیا جائے۔
پی ٹی آئی نے مخصوص نشستوں سے متعلق عدالتی فیصلے کی کاپی الیکشن کمیشن کو فراہم کردی








