بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

محکمہ ماحولیات، دھواں چھوڑنے والی پنجاب یونیورسٹی کی 2 بسیں ضبط

لاہور(نیوزڈیسک) محکمہ ماحولیات کی فیلڈ ٹیموں نے کینال روڈ پر چیکنگ کے دوران پنجاب یونیورسٹی کی دو دھواں چھوڑنے والی بسوں کو روک کر بند کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کارروائی کے دوران یہ انکشاف بھی ہوا کہ مذکورہ بسوں کے پاس وہیکل انسپیکشن سرٹیفکیٹ (VICS) موجود نہیں تھا۔

محکمہ ماحولیات کے مطابق دھواں چھوڑنے والی یہ بسیں نہ صرف ماحولیاتی آلودگی کا سبب بن رہی تھیں بلکہ طلبا کی صحت کے لیے بھی خطرہ تھیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات علی اعجاز نے بتایا کہ کارروائی لاہور ہائی کورٹ کے واضح احکامات کی روشنی میں کی گئی ہے۔

محکمہ ماحولیات نے ضبط شدہ بسوں کے خلاف ماحولیات ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی شروع کر دی ہے، جبکہ شہر میں فضائی آلودگی کے انسداد کے لیے چیکنگ کا عمل مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔