اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پنجا ب میں ضمنی انتخابات،الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کو نوٹس جاری کردیا ۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق حمزہ شہباز کونوٹس 100 یونٹ بجلی مفت دینے کے اعلان پر جاری کیا گیا۔حمزہ شہباز سے 7 جولائی کو جواب طلب کیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے بجلی صارفین کےلئے بڑے پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ماہانہ100یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو مفت بجلی دی جائے گی ۔
100یونٹ تک مفت بجلی دینے کے اعلان پر حمزہ شہباز کو الیکشن کمیشن کانوٹس








