بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فلوریڈا میں 14 فٹ لمبا مگرمچھ شہری علاقے میں آگیا، ٹریفک جام

امریکہ کی ریاست فلوریڈا کے سیراسوٹا کاؤنٹی میں ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا جب 14 فٹ اور ساڑھے تین انچ لمبا مگرمچھ اچانک شہری علاقے کی سڑک پر آ گیا اور ٹریفک کو جام کر دیا۔ ڈرائیور اور مقامی شہری حیرت میں مبتلا رہ گئے اور فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔
پولیس اور ریسکیو ٹیم کے پہنچنے کے بعد مگرمچھ کو کافی کوشش کے بعد قابو کر لیا گیا اور ٹرک کے ذریعے محفوظ مقام پر منتقل کر کے بعد میں جنگل میں چھوڑ دیا گیا۔
فلوریڈا فش اینڈ وائلڈ لائف کمیشن کے مطابق موسم اور درجہ حرارت میں تبدیلی کے باعث مگرمچھ اکثر شہری علاقوں کی طرف آ جاتے ہیں، کیونکہ وہ جسمانی درجہ حرارت برقرار رکھنے کے لیے سورج کی گرمی پر انحصار کرتے ہیں۔
کمیشن نے بتایا کہ یہ پکڑا جانے والا سب سے بڑا مگرمچھ تھا، جو جھیل واشنگٹن کے علاقے سے نکالا گیا۔ شہریوں نے اس غیر معمولی منظر کو دیکھ کر کافی دیر تک جمع رہ کر حیرت کا اظہار کیا۔