بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ: پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا

دبئی (نیوز ڈیسک )انگلینڈ کے ہاتھوں بھارت کی شکست کے بعد اب ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر پاکستانی ٹیم نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا۔
پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان ٹیم تیسرے نمبر پر آگئی جبکہ بھارتی ٹیم چوتھے نمبر پر چلی گئی ہے۔
انگلینڈ کے خلاف سلو اوور ریٹ کی صورت میں 2 پوائنٹس گنوانے پر بھارتی ٹیم چوتھے نمبر پر گئی۔
آسٹریلیا نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے اپنی جگہ تقریباً پکی کرلی ہے۔
اسی وجہ سے پاکستان، جنوبی افریقہ اور بھارت کے پاس ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچنے کے یکساں مواقع موجود ہیں۔