بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بچپن میں عام وائرس سے متاثر ہونا کس خطرناک کینسر کا سبب بن سکتا ہے؟

ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ بچپن میں ایک عام وائرس سے متاثر ہونے سے، بعد کی زندگی میں مثانے کے کینسر کے خطرات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

برطانوی محققین کو تازہ تحقیق میں یہ معلوم ہوا ہے کہ وائرس مثانے کے بافتوں میں ڈی این اے کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

دریافت کو ایک بڑی پیشرفت قرار دینے والے سائنس دانوں کا ماننا ہے کہ یہ دریافت بتا سکتی ہے کہ کیوں گردے کے ٹرانسپلانٹ کرانے والے مریضوں (جن کو بی کے وائرس کے خطرات زیادہ ہوتے ہیں، اس وائرس میں نزلے زکام جیسی علامات ظاہر ہوتی ہیں) کے بعد ازاں مثانے کے کینسر میں مبتلا ہونے کے خطرات زیادہ ہوسکتے ہیں۔

یونیورسٹی آف یارک کے محقق اور تحقیق کے سربراہ ڈاکٹر سائمن بیکر کا کہنا تھا کہ وائرس سے متعلقہ کینسر کی دیگر اقسام میں (جیسے کہ سروائیکل کینسر) وائرس ڈی این اے ہمارے جینیاتی مٹیریل کے ساتھ مل جاتے ہیں اور ٹیومر کو بناتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ تحقیق کے نتائج بتاتے ہیں کہ مثانے میں بافتوں کا وائرس کے خلاف مدافعتی عمل ڈی این اے میں تبدیلیوں کا باعث بنتا ہے جو کینسر کا سبب بن سکتا ہے۔