facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مری میں آج رات سے جمعہ تک شدید برفباری کی پیشگوئی، انتظامیہ کو الرٹ جاری

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک )محکمہ موسمیات اور این ڈی ایم اے نے آج رات سے 25 فروری تک مری میں شدید برفباری کی پیش گوئی کردی۔
سٹی ٹریفک پولیس نے سیاحوں کی حفاظت اور سہولت کےلئے خصوصی انتظامات مکمل کرلیے۔ چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی نے کہا کہ سیاحوں کی سہولت کےلئے ٹریفک پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی۔
برف باری کے دوران ضلعی انتظامیہ کے حکم پر آٹھ ہزار سے زائد گاڑیوں کو داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔ مری میں تقریبا3500گاڑیوں کی پارکنگ کی گنجائش ہے۔
مری کے ٹول پلازہ اور داخلی راستوں پرخصوصی چیکنگ و آگاہی پمفلٹ کی تقسیم کےلئے پکٹس قائم کر دی گئی ہیں۔ مکینکلی فٹ گاڑی اور لائسنس ہولڈر ڈرائیور ز کو ہی مری جانے کی اجازت دی جائے گی۔
مری آنے والے سیاح موسم کی شدت اور رش کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے سفرکا انتخاب کریں۔ سخت سردی کے پیش نظر گاڑی میں اضافی گرم کپڑے اور کھانے پینے کی اشیا  ضرور رکھیں۔ سیاح ایمرجنسی صورتحال کے پیش نظر اپنی گاڑی میں مکمل ٹول کٹ لازمی رکھیں۔
چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی نے کہا کہ سیاح سفر کو محفوظ اور پر سکون بنانے کےلئے دی گئی سفر ی ہدایات پر عمل کریں۔ دوران سفر کسی قسم کی ٹریفک پرابلم ہونے کی صورت میں ہیلپ لائن 0519269200 یا 03097770598 پر رابطہ کریں۔