پاکستان سپر لیگ 2026ء کے سلسلے میں لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں لندن میں پاکستانی ڈپٹی ہائی کمشنر حسین بن عزیز سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔
اس موقع پر ایچ بی ایل کی جانب سے پی ایس ایل لندن روڈ شو کا اہتمام کیا گیا، جو عالمی سرمایہ کاروں اور کرکٹ شائقین کو ایک جگہ جمع ہونے اور لیگ کے سلسلے میں معلومات حاصل کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔
روڈ شو کا مقصد نہ صرف لیگ کی تشہیر ہے بلکہ بین الاقوامی سرمایہ کاری کو فروغ دینا اور پی ایس ایل کے برانڈ کو عالمی سطح پر مضبوط کرنا بھی ہے۔









