اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نےکہا ہےکہ ذہنی مریض سے کسی کو بھی فیض حاصل نہیں ہوگا، کندھے نہ ہوتے تو آپ وزیراعظم بھی نہیں بن سکتے تھے۔
وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نےکہاجو ہری پورکاالیکشن نہیں جیت سکتے وہ لاہور اورفیصل آباد میں کیا مقابلہ کریں گے،شعبدہ بازوں کو بتایا جائےگا کہ قانون کی عملداری کیسے ہوتی ہے،یہ لوگ اڈیالہ جیل میں قیددوسرے قیدیوں کیلئےبھی خطرہ بن رہےہیں،یہ دہشت گردوں پرتنقیدکیو نہیں کرتے،عوام نے پشاور میں پی ٹی آئی جلسےمیں انکا حال دیکھ لیا ہے،پشاورجلسہ سوائے گالم گلوچ اور تنقید کےکچھ نہیں تھا۔
مزیدکہا معرکہ حق میں دشمن کوشکست دینے والے پاک فوج کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا،کب تک کوئی خاموش اختیارکرسکتا ہے،ہرروزبانی پی ٹی آئی ایکس ہینڈل سےملکی اداروں کیخلاف بےجاتنقید کی جاتی ہے،بانی پی ٹی آئی نے کبھی بھی اسرائیل کو برا نہیں کہا،بانی پی ٹی آئی نےکبھی بھارت کےخلاف کوئی بات نہیں کی۔









