بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاک بحریہ آپریشن، 30لاکھ ڈالرمالیتی منشیات ضبط، محسن نقوی کی ستائش

اسلام آباد(صغیر چوہدری )وفاقی وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی کی بحیرہ عرب میں کامیاب انسداد منشیات آپریشن پر پاک بحریہ کی ستائش محسن نقوی نے 30 لاکھ ڈالر مالیت کی 1500 کلو گرام منشیات ضبط کرنے پر پاک بحریہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہاوفاقی وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی نے بحیرہ عرب میں کامیاب انسداد منشیات آپریشن پر پاک بحریہ کی ستائش کی ہے ۔محسن نقوی نے 30 لاکھ ڈالر مالیت کی 1500 کلو گرام منشیات ضبط کرنے پر پاک بحریہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ انسداد منشیات کے کامیاب آپریشن پر نیول چیف اور یمامہ جہاز کے عملے کو مبارکباد دیتا ہوں۔یمامہ جہاز کے افسروں اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔پاکستان نیوی نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے منشیات کی بڑی کھیپ کو ضبط کیا۔انسدادِ منشیات کا کامیاب آپریشن پاک بحریہ کے پروفیشنل ازم اور مستعدی کا ثبوت ہے۔پاک بحریہ کا انسداد منشیات آپریشن قابل تحسین کارنامہ ہے اور قوم کو بحریہ کے جانبازوں پر ناز ہے۔یہ آپریشن پاکستان کو منشیات سے پاک کرنے کے عزم کا ثبوت ہے۔پاک بحریہ غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام میں موثر کردار ادا کر رہی ہے۔