بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آئی جی پنجاب، صوبے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز کا حکم

لاہور(نیوزڈیسک)ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز میں سی ٹی ڈی، دیگر اداروں کے ہمراہ ہوں گے۔ انسپکٹر جنرل پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے صوبے بھر میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے لاہور، راولپنڈی، ملتان سمیت تمام بڑے شہروں میں فوری سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز کا آغاز کرنے کی ہدایات دے دی ہیں۔

آئی جی پنجاب کے مطابق تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سی ٹی ڈی اور دیگر حساس اداروں کے ہمراہ کومبنگ آپریشنز میں حصہ لیں گے۔ تعلیمی اداروں میں سیکیورٹی بڑھانے کے لیے داخلی و خارجی راستوں پر سی سی ٹی وی کیمرے، سکیورٹی گارڈز اور ایمرجنسی انخلا کے انتظامات کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ صوبے سے باہر سے آنے والے تمام افراد کی فوری پروفائلنگ اور ڈیٹا چیکنگ کی جائے، جبکہ ٹی ایل پی سمیت تمام کالعدم تنظیموں کی باقاعدہ مانیٹرنگ جاری رکھی جائے۔

آئی جی پنجاب نے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں اور شرپسند عناصر کی سرکوبی کے لیے ڈور ناکنگ اور مشکوک سرگرمیوں پر بھرپور نظر رکھی جائے۔

انہوں نے بتایا کہ ٹریفک لائسنسنگ میں حالیہ دنوں میں 930 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ پنجاب پولیس میں آئندہ دنوں میں 3500 مزید پروموشنز دی جائیں گی۔