لاہور(نیوزڈیسک) پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے پرتشدد اور انتشار کی سیاست پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی عادت قرار دے دی۔
ڈان نیوز کے مطابق لاہور میں مریم اورنگزیب کا نیوز کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ پرتشدد اور انتشار کی سیاست، پی ٹی آئی کی عادت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اداروں پر حملہ ہوتا ہے تو ادارے ردعمل دیتے ہیں، دوبارہ کسی کو 9 مئی کی اجازت نہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسے عناصر کے ساتھ قومی سلامتی کے دشمنوں جیسا سلوک ہوگا۔
سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ ملک دشمن کے ساتھ نیکسز بنا کر ملک دشمنی کریں گے تو وہ آزادی اظہار رائے نہیں، ذہنی مریض کے ساتھ ذہنی ڈاکٹر مذاکرات کر سکتا ہے، ان لوگوں کو سمجھاؤ تو آگے سے گالی دیتے ہیں۔









