بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

یوٹیوبر رجب بٹ، ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کو بڑا ریلیف، حفاظتی ضمانت منظور

اسلام آباد(نیوزڈیسک) ہائیکورٹ نے گیملنگ ایپ اور سائبر کرائم کے کیسز میں ملزمان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے گیملنگ ایپ اور سائبر کرائم کے کیسز میں یوٹیوبر رجب بٹ اور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کی کل تک کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈ کرنے پر گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نےگیملنگ ایپ اور سائبر کرائم کے کیسز میں ملزمان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزاروں کی جانب سے وکیل احد کھوکھر عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ ان کے موکلان وطن واپس آ کر مقدمات کا سامنا کرنا چاہتے ہیں۔

انہیں وطن واپسی پر گرفتار نا کرنے اور ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کے لئے حفاظتی ضمانت دی جائے۔عدالت نے یوٹیوبر رجب بٹ اور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کو کل اسلام آباد ائیرپورٹ لینڈ کرنے پر گرفتار نا کرنے کا حکم دیتے ہوئے دونوں کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔