لاہور(نیوز ڈیسک) ہائی پروفائل کیسز میں تاخیر، خصوصی رعایت ہرگز قبول نہیں، ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے رفعت مختار نے لاہور زون کا دورہ کیا اور زونل آفس میں انتظامی و تفتیشی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔
لاہور زون کے ڈائریکٹر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء نے ادارہ جاتی کارکردگی، زیر التواء معاملات اور جاری کارروائیوں سے متعلق بریفنگ دی۔
رفعت مختار نے ہدایت دی کہ زیر التواء انکوائریاں اور مقدمات جلد نمٹائے جائیں اور ہائی پروفائل کیسز میں کسی بھی قسم کی تاخیر یا خصوصی رعایت ہرگز قبول نہیں کی جائے گی۔
اس موقع پر ڈی جی ایف آئی اے نے افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں تعریفی اسناد سے بھی نوازا۔









