لاہور(نیوزڈیسک) جج کے چیمبر سے دو سیب اور ایک ہینڈ واش کی چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔جرم ثابت ہونے پر ملزم کو 7 سال یا جرمانے یا دونوں سزائیں بھی ایک ساتھ ہو سکتی ہیں، وکیل
یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے،لاہور کے تھانہ اسلام پورہ میں اس کیس کی ایف آئی آر جج کے ریڈر کی مدعیت میں درج کی گئی ہے،لاہور پولیس نے یہ مقدمہ تعزیرات پاکستان کی دفعہ 380 کے تحت درج کیا۔
ایف آئی آر کے مطابق ایڈیشنل سیشنزجج لاہور کے چیمبر سے پانچ دسمبر کو دو عدد سیب اور ایک ہینڈ واش چوری ہو گیا تھا۔ ایف آئی آر میں چوری ہونے والی اشیا کی مجموعی مالیت ایک ہزار روپے بتائی گئی ہے۔
اس حوالے سےوکیل کاکہنا ہےکہ جرم ثابت ہونے پرملزم کو 7 سال یا جرمانے یا دونوں سزائیں بھی ایک ساتھ ہو سکتی ہیں،چوری چاہے ایک روپے کی ہو یا ایک کروڑ روپے کی،یہ قابل گرفت جرم ہے،انصاف کا یہی معیارسب کے لیے برابر ہونا چاہیے۔









