بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سیاست میں اختلاف ہوسکتا ہے دشمنی نہیں، بیرسٹر گوہر

 

اسلام آباد(نیوزڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف بیرسڑ گوہر نےاپنے بیان میں کہا ملک مزید انتشار اور کشیدگی کا متحمل نہیں ہو سکتا،سیاست میں اختلاف ہو سکتا ہے دشمنی نہیں۔جب بانی اور بشریٰ بی بی سے ملاقاتیں ہوں گی تو حالات بہتر ہو جائیں گے،۔

چیئرمین تحریک انصاف بیرسڑگوہر نےداہگل ناکے پرمیڈیا سےگفتگو میں کہا کوشش کرنا چاہیئے کہ یہ ٹینشن ختم ہوملک میں امن ہو،بہت ساری چیزیں ایسی ہیں جوہم کرناچاہ رہے ہیں مگر ہمارے بس میں نہیں،آپ ایک دوسرے کوخطرہ نہ سمجھیں،کچھ سیاسی لوگ آپس میں لڑ پڑیں ایسا نہیں ہونا چائیے،لفظ کشیدگی سیاست سے ختم ہونا چاہیئے۔

بیرسٹرگوہر نےمزیدکہا جب بانی اور بشریٰ بی بی سےملاقاتیں ہوں گی توحالات بہترہوجائیں گے،فیملی کی ملاقاتوں پرسیاست نہ کریں،فیملی کو ملاقات کی اجازت ملنی چاہیئے،وکلاء کو بھی ملنے دیں،بانی سے جب ملاقاتیں ہورہی تھیں ہم کسی اورطرف نکل چکے تھے،ملاقاتیں جاری رہتیں تو ابھی تک کچھ نہ کچھ ہوچکاہوتا۔

بیرسٹرگوہر نےکہا بانی کی تحریر کےمطابق محموداچکزئی،علامہ راجا ناصر کے پاس بات کرنےکا اختیار ہے، ،ادارے اور پارلیمنٹ موجود ہیں، عوام رہنماؤں کی طرف دیکھ رہی ہے،ہم نے بڑی کوشش کی کہ سسٹم میں رہ کر تبدیلی لائیں۔