بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

برطانیہ:ثاقب بھٹی بھی حکومتی عہدے سے مستعفی

لندن(نیوز ڈیسک)پاکستانی نژاد کنزر ویٹو رکن پارلیمنٹ ثاقب بھٹی بھی حکومتی عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوگیا، سیکرٹری صحت ساجد جاوید کے بعد رکن پارلیمنٹ ثاقب بھٹی بھی عہدے سے الگ ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ثاقب بھٹی سابق سیکرٹری ہیلتھ ساجد جاوید کے پرائیوٹ پارلیمنٹری سیکرٹری کے عہدے پر فائض تھے۔

ثاقب بھٹی برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے ہمراہ بریگزٹ کے حق میں مہم چلانے میں بھی پیش،پیش تھے۔

ثاقب بھٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کنزر ویٹو پارٹی ہمیشہ دیانت اور عزت کا نشان رہی ہے،بدقسمتی سے گزشتہ چند ماہ میں پیش آئے واقعات پارٹی پر عوامی اعتماد میں کمی کا باعث بنے ہیں۔