بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لاہور ہائیکورٹ، کائٹ فلائنگ آرڈیننس پرعملدرآمد روکنے کی استدعا مسترد

لاہور(نیوزڈیسک) ہائیکورٹ میں پتنگ بازی سے متعلق آرڈیننس کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے کائٹ فلائنگ آرڈیننس پر فوری عملدرآمد روکنے کی استدعا مسترد کردی ۔

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس ملک اویس خالد نے شہری منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی ۔ درخواست گزار نے پتنگ بازی سے متعلق آرڈیننس فوری معطل کرنے کی استدعا کی ۔ دوران سماعت جسٹس ملک اویس خالد نے ریمارکس دیے کہ پتنگ بازی چائنہ میں ڈھائی ہزار سال پہلے شروع ہوئی ۔ پوری دنیا میں کائٹ فلائنگ ہوتی ہے مگر سیفٹی بہت ضروری ہے۔

عدالت نے سرکاری وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ یہ بتائیں کہ سیفٹی کو ریگولیٹ کیسے کریں گے؟ درخواست گزار کا موقف صرف یہ ہے کہ سیفٹی بہت ضروری ہے۔ سرکاری وکیل کو عدالت نے کہا کہ آپ ہمیں پوچھ کر بتائیں کہ بسنت کو ریگولیٹ کیسے کریں گے؟عدالت نے سرکاری وکیل کو بائیس دسمبر کو ہدایت لیکر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔