بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسپیکر کی اپوزیشن کو پھرمذاکرات کا راستہ اپنانے کی تجویز

 

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ایک بار پھر اپوزیشن کو ایک بار پھرمذاکرات کا راستہ اپنانے کی تجویز دیدی۔ایاز صادق نے کہا کہ اپوزیشن آئے حکومت کے سامنے بٹھادیں گے، سیاست رہ جائے گی، پاکستان ہے تو ہم سب ہیں، وزیراعظم اور میں بھی کہ چکا مذاکرات کیلئے دروازے کھلے ہیں۔ بیٹھ کرہی بات ہوسکتی ہے لیکن اپوزیشن مایوس کر دیتی ہے۔

ایاز صادق نے کہا کہ افواج پاکستان، عدلیہ اور پاکستان مخالف چیزیں برداشت نہیں، ہمیں جن چیزوں پر فخر ہونا چاہیے ان کیخلاف ٹوئٹس کی گئیں، کیا آپ ٹارگٹ کرکے کسی کو ختم کرسکتے ہیں؟ آپ ان کوٹارگٹ کرکے بالکل بھی تنہا نہیں کرسکتے۔ میں نے کلیئر کردیا ہے ہمارے لیے یہ بہت ہی تکلیف دہ چیز ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ فوج سے پاکستان کی عزت اس سطح پرگئی جو پہلے کبھی نہیں تھی، افواج پاکستان پر ہمیں فخر ہے، جس نےملک کی عزت دنیا میں اونچی کی، جوانوں نے دہشتگردوں سے محفوظ رکھنے کیلئے شہادتیں دیں، ایسےادارے پر اگر انگلی اٹھائیں گے تویہ باعث شرم ہے۔