بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

7واں گرینڈ نیشنل زیتون گالا 12 تا 14 دسمبر اسلام آباد میں ہوگا

 

اسلام آباد:(نیوزڈیسک) حکومتِ پاکستان اور اٹلی کے تعاون سے ساتواں گرینڈ نیشنل زیتون گالا 2025 اسلام آباد کے ایف 9 پارک میں 12 سے 14 دسمبر تک منعقد ہوگا۔ وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق اور اولیو کلچر سکیل اپ پراجیکٹ کے تحت تین روزہ اس گالا میں پاکستان میں بڑھتی ہوئی زیتون کی کاشت کو اجاگر کیا جائے گا، جس میں ملک بھر سے کاشت کار، کاروباری افراد، ماہرین تحقیق اور پالیسی ساز شرکت کریں گے۔

یہ اقدام پاکستان اور اٹلی کے درمیان پائیدار زراعت، ویلیو ایڈیشن میں بہتری اور دیہی ترقی کے لیے جاری تعاون کی عکاسی کرتا ہے۔ منصوبے کا مقصد زیتون کی کاشت سے لے کر پراسیسنگ، مارکیٹنگ اور برآمدات کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ زیتون کے پیداواری علاقوں میں خواتین اور نوجوانوں کو بااختیار بنانا بھی شامل ہے۔