بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی ملکی عدم استحکام کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، اختیار ولی

 

اسلام آباد:(نیوزڈیسک) وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات و امور خیبر پختونخوا اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے اور احتجاج کے نام پر فتنہ و فساد پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے اختیار ولی خان نے کہا کہ اڈیالہ کے باہر جاری احتجاج سے عوام کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے اور یہ لوگ ملکی وقار،وترقی پر آئے روزحملہ آورہورہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے اپنے ضلع میں منشیات کا کاروبار ہو رہا ہے اور صوبے کے دو وزراء کی گاڑیاں منشیات کے کیسز میں تھانوں میں بند ہیں۔

اختیار ولی خان نے مزید کہا کہ گزشتہ 13 سال میں خیبرپختونخوا میں کوئی نئی یونیورسٹی یا ہسپتال تعمیر نہیں ہوا اور یہ لوگ اپنی سیاست کے لیے مذہب کا استعمال کر رہے ہیں۔انہوں نے افواج پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے دنیا بھر میں پاکستان کا وقار بلند کیا۔