اسلام آباد(نیوزڈیسک) حکومت نے بانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کو اڈیالہ جیل سے منتقل کرنے پر غور شروع کر دیا۔
وزیرِ اعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، احتجاج کے نام پر فتنہ فساد کی کوشش کی جا رہی ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاملات اس مقام پر پہنچ چکے ہیں جہاں سے واپسی ممکن نہیں۔
طلال چوہدری نے بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل سے منتقلی کا اشارہ دے دیا
اختیار ولی نے کہا یہ چاہتے ہیں کہ قیدی کو اڈیالہ سے منتقل کر دیا جائے، حکومت بھی سنجیدگی سے اس پر غور کر رہی ہے۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ وزیرِاعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کا منشیات کے اسمگلروں سے گٹھ جوڑ ہے۔
اختیار ولی نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے دنیا بھر میں پاکستان کا وقار بلند کیا، یہ لوگ مذہب کو سیاست کے لیے استعمال کرتے ہیں، یہ لوگ ملکی وقار اور ترقی پر آئے روز حملہ آور ہو رہے ہیں۔









