بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

گولڑہ، جھگی نشینوں اورغیر ملکی شہریوں میں جھگڑا، 3 غیر ملکی گرفتار

 

اسلام آباد(نیوزڈیسک)تھانہ گولڑہ کی حدود میں جھگی بانوں اور غیر ملکیوں کے درمیان جھگڑےکے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ، پولیس نے سیکٹر ایف بارہ سے سے تین غیر ملکی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔

واقعے کا مقدمہ تھانہ گولڑہ میں درج کیا گیا، جھگی بانوں کی مدعیت میں درج مقدمہ کے متن کے مطابق تھانہ گولڑہ کی حدود میں جھگی بانوں اور غیر ملکی شہریوں کا جھگڑا ہوا، غیر ملکی نے جھگی بان خواتین اور بچوں پر تشدد کیا ،پولیس نے تین غیر ملکی ملزمان گرفتار کرلئے ۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ غیرملکی زبردستی جھگیوں میں داخل ہوئے اور خواتین کی زبردستی ویڈیو بنانے لگے، غیر ملکیوں نے عورتوں کو زبردستی ساتھ لے جانے کی کوشش بھی کی۔ سکندرنامی جھگی بان نے ان کو منع کرنے کی کوشش تو اس کا سر پھاڑ دیا گیا،جھگی بانوں کا کہنا ہے ان کی غربت کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے غیر ملکی شہری ان کی عورتوں کے ساتھ ہاتھا پائی کرتے رہے ۔