بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

10سال میں پاکستان کو1 ٹریلین ڈالر کی معیشت بنائینگے،احسن اقبال

 

اسلام آباد:(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سےامریکہ پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری، بیورو آف ایجوکیشنل اینڈ کلچرل افیئرز شیری کینسن ہال نےوفد کے ہمراہ ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی۔

ملاقا ت کے دورا ن گفتگوکرتے ہوئے وفاقی وزیراحسن اقبال نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات دیرینہ اور تاریخی تعلقات ہیں امریکہ سے قومی ترقی میں شراکت داری کا تعلق چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ سائنسی اور تعلیمی شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔ فل برائٹ پروگرام کے تحت پاکستانی طلبہ امریکہ میں اعلی تعلیم حاصل کررہے ہیں ۔ احسن اقبال نے کہا کہ انسانی وسائل کی ترقی وہ بنیادی سافٹ ویئر ہیں جو انفراسٹرکچر کو فائدہ مند بناتے ہے معیاری یونیورسٹیاں اور اعلی تعلیمی نظام ملک کو سپر پاور بناتے ہیں ۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بھارت پاکستان کے خلاف آبی جارحیت کا مرتکب ہو رہا ہے۔پاکستان کو 2035 تک ایک ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کے لئے کوشاں ہیں اڑان پاکستان کے تحت تعلیمی شعبہ میں بنیادی اصلاحات لا رہے ہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان امریکہ نالج کاریڈور کے ذریعہ آئندہ دس برسوں میں 10,000 معیاری پی ایچ ڈی تیار کرنا چاہتے ہیں۔

اس پوسٹ کو شیئر کریں