لاہور:چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں چھت پر کھڑی خواتین سے دلچسپ مکالمہ ہوا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بلاول بھٹو زرداری گزشتہ روز لاہور کے دورے پر موجود تھے جہاں انہوں نے پریس کانفرنس بھی کی تھی۔
ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ’’چھت پر کھڑی خاتون نے کہا کہ آپ ہمارے پاس آئے ہیں سیاست پر بات نہ کریں بلکہ ہماری بات کریں۔‘‘
خاتون کی دلچسپ بات پر بلاول بھٹو نے جواب دیا کہ ’’سیاست پر بات نہ کروں تو بتائیں آپ سے کیا بات کروں۔‘‘
لاہور کی تنگ گلیاں اور بلاول بھٹو زرداری !! ایک خاتون نے بلاول بھٹو زرداری کو پکارا اور پوچھا آپ کیسے ہیں جوابن بلاول بھٹو نے کہا میں بلکل ٹھیک آپ کیسی ہیں
خاتوں نے جواب میں کہا میں بھی بلکل ٹھیک مولا آپکو سلامت رکھے آمین
یہ دعائیں کافی ہیں ہمارے لیئے ♥️🙏🏻@BBhuttoZardari pic.twitter.com/1X7BmkXyrh— Anayta Pahore (@Anayta_Pahore) December 10, 2025
دلچسپ گفتگو کے بعد خاتون نے چیئرمین پیپلز پارٹی سے پوچھا کہ آپ کے کیا حال ہیں؟ آپ ٹھیک ہو؟ جس پر بلاول نے جواب دیا کہ جی میں ٹھیک ہوں۔
خاتون نے بلاول بھٹو کو دعا دیتے ہوئے کہا کہ مولا آپ کو سلامت رکھے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے بہت شکریہ، آپ لوگوں کی دعاؤں کی ہی ضرورت ہے۔
بعدازاں، چیئرمین پیپلز پارٹی باغبانپورہ کے علاقے سے روانہ ہو جاتے ہیں۔









