بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فیض حمید کیخلاف شواہد کی بنیاد پر فیصلہ ہوا، قانون سب کیلئے برابر ہے: عطا تارڑ

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سابق جنرل فیض حمید کے خلاف فیصلہ ٹھوس شواہد کی بنیاد پر سنایا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج ایک ایسے شخص کو سزا ہوئی ہے جس نے ریڈ لائن عبور کی تھی اور قانون کے مطابق اس کے خلاف کارروائی کی گئی۔

وزیر اطلاعات کے مطابق فیض حمید کو ٹرائل کے دوران مکمل موقع فراہم کیا گیا کہ وہ اپنا دفاع پیش کریں اور اپنے گواہان بھی لائیں۔ تمام گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے اور شواہد سامنے آنے کے بعد انصاف پر مبنی فیصلہ سنایا گیا۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ قانون سے کوئی بالاتر نہیں اور جو ریڈ لائن عبور کرے گا اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔ ان کے مطابق فیض حمید نے اپنی اتھارٹی کا غلط استعمال کیا اور وہ تمام الزامات کے مرتکب پائے گئے، ٹاپ سٹی کیس میں بھی انہیں سزا سنائی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ فوج میں خود احتسابی کا مضبوط نظام موجود ہے، جس کی واضح مثال آج سب کے سامنے آگئی ہے۔ فیض حمید پی ٹی آئی کے سیاسی مشیر بھی رہے ہیں، اور آج کا فیصلہ حق اور سچ کی فتح ہے۔