اسلام آباد:(نیوزڈیسک) میٹا کا اعلیٰ سطحی وفد 11 دسمبر 2025 کو وزارتِ آئی ٹی و ٹیلی کام میں وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ سے ملا، جس میں ڈیجیٹل پالیسی، ٹیکنالوجی گورننس اور سوشل پلیٹ فارمز کی سیکیورٹی سے متعلق امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے سوشل سیفٹی، شہری مرکوز تحفظ اور بالخصوص خواتین اور بچوں کی آن لائن سلامتی کو مزید بہتر بنانے کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ اس کے علاوہ آن لائن فراڈز اور ان سے نمٹنے کے حفاظتی پروٹوکولز پر بھی غور کیا گیا۔
پاکستان اور میٹا نے محفوظ، ذمہ دار اور شفاف ڈیجیٹل اسپیس کی تشکیل کے لیے مشترکہ اقدامات جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔









