بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عام آدمی کو کو ریلیف دینا تحریک انصاف کو پسند نہ آیا، عطاءاللہ تارڑ

لاہور(ممتاز نیوز)صوبائی وزیر داخلہ عطاء اللہ تارڑ نے تحریک انصاف کی جانب سے بجلی سبسڈی کو چیلنج کے جانے کے حوالے سے رد عمل دیتے ہوئے کہاہے کہ پی ٹی آئی نے پنجاب حکومت کے 100 یونٹ مفت بجلی دینے کے اقدام کو سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن میں چیلنج کر کے انتہائی قابل مذمت قدم اٹھایا ہے ۔ ان لوگوں نے پاکستان کی معیشت تباہ کی اور لوٹ مار کا بازار گرم کیا۔ حکومت نے یہ اقدام غریب عوام کو ریلیف دینے کے لیے کیا۔ ایک کسان ،فیکٹری ورکر ،مزدور اور دیہاڑی دار کے لیے یہ ریلیف پیکیج انتہائی ضروری تھا ۔غربت عوام کے لئے مہینے کی کمائی سے بجلی کا بل ادا کرنا بہت مشکل تھا ۔ عام آدمی کو کو ریلیف دینا تحریک انصاف کو پسند نہ آیا۔ ان کو تکلیف ہوئی کہ عام آدمی اس ریلیف پیکیج سے مستفید ہوگا ۔ تحریک انصاف نے اس کام کو چیلنج کرکے مکروہ حرکت کی ہے۔یہ غریب دشمن اور عوام دشمن لوگ ہیں ۔انہوں نے چار سال میں عوام کو صرف دکھ ہی پہنچائے۔ ریلیف پیکج بجٹ کا حصہ ہے اور اسمبلی سے منظور کروایا گیا ہے۔اس پیکج کا اطلاق صرف20 حلقوں میں نہیں پورے پنجاب کے لیے ہے۔ عطا ءاللہ تارڑ نے کہا کہ انہوں نے ریلیف اقدام کو چیلنج کر کے غریب اور عوام دشمن ہونے کا ثبوت دیا ۔