بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین سینیٹر محسن عزیز کا سینئراینکرپرسن عمران ریاض خان کی گرفتاری کا سخت نوٹس

اسلام آباد(ممتاز نیوز)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین سینیٹر محسن عزیز نے سینیئر صحافی اور اینکرپرسن عمران ریاض خان کی گرفتاری کا سخت نوٹسلے لیا ہے،اس حوالے سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس جلد بلایا جائے گا،کمیٹی اجلاس میں عمران ریاض خان کی گرفتاری/ نظر بندی کی تحقیقات کی جائیں گی،

قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں 23 جون 2022 کو ہونے والے اجلاس میں پولیس کی جانب سے حراسگی بارےعمران ریاض کے اٹھائے گئے سوالات اور خدشات کے حوالے سے کمیٹی کی ہدایات پر اسلام آباد اور پنجاب کے آئی جی پیز سے رپورٹس بھی طلب کی جائیں گی