بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ٹانگ سے محروم شخص کی بیساکھی کی مدد سے سائیکل چلانے کی ویڈیو وائرل

لاہور(ممتاز نیوز )ایک ٹانگ سے محروم شخص کی بیساکھی کی مدد سے سائیکل چلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو  رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک پاکستانی شخص کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ٹانگ سے محروم شخص بڑی مہارت کے ساتھ بیساکھی کی مدد سے سائیکل چلا رہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قریب سے گرزنے والی گاڑی میں موجود شخص بیساکھی کی مدد سے سائیکل چلانے والے باہمت شخص کی ویڈیو بنا رہا ہے اور سائیکل چلانے والا بھی اس کی جانب دیکھ رہا ہے۔

سوشل میڈیا صارف کی جانب سے ویڈیو کے کیپشن میں تحریر کیا گیا ہے کہ آپ صرف اس وقت ہارتے ہیں جب آپ کوشش چھوڑ دیتے ہیں۔