واشنگٹن (ممتازرپورٹ) امریکہ کے تین بااثر ارکان کانگریس نے واشنگٹن کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر مسعود خان پر دہشت گردوں اوراسلامی تنظیموں سے رابطوںکا الزام عائد کرتے ہوئے صدر بائیڈ ن پر زوردیا ہے کہ ان کی اسناد تقرر مسترد کریں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سکاٹ پیرے ڈبلیو گریگوری سٹیوب اور میری ای ملر نے امریکی اٹارنی جنرل میرک گارلینڈکو ایک خط تحریر کیا جس میں انہوں نے مسعود خان کے کالعدم تنظیموں سے تعلق پر تشویش ظاہر کی ۔انہوں نے کہا کہ امریکی قومی سلامتی کیلئے یہ ضروری ہے کہ ہماری حکومت مسعود خان کے حوالے سے فارن ایجنٹ رجسٹریشن ایکٹ کی کسی بھی خلاف ورزی کی تحقیقات کرے ۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ مسعود خان نے واضح طور پر دہشت گردوں کی حمایت کرتے رہے ہیں اور اگر امریکی انتظامیہ انہیں سفارتی ویزہ دیتی ہے تو عوام یہ حق رکھتے ہیں کہ وہ حکومت سے مسعود خان کے دہشت گردوں سے رابطوں کی تحقیقات کامطالبہ کریں ۔پاکستان کی طرف سے ماضی میں امریکی عناصر کو ایجنٹ کے طور پر استعمال کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے امریکی سینیٹر نے کہا کہ 2011میں غلام نبی فائی کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی تھی جنہوں نے پاکستانی حکومت کیلئے خفیہ ایجنٹ کے طو رپر کام کیا تھا۔