بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

صوبے کے حقوق کیلئے تمام سیاسی اور قانونی راستے اختیارکرینگے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

پشاور(نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ این ایف سی اجلاس میں صوبائی حقوق کیلئے سب کمیٹی قائم کردی گئی جوخوش آئندہے ۔ صوبے کے حقوق کیلئے تمام سیاسی اورقانونی راستے اختیارکیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ سب کمیٹی کی سربراہی صوبائی مشیرخزانہ کریں گے، واجبات کی سفارشات وفاق کوپیش کی جائیں گی، وزیراعلیٰ کی این ایچ پی اوراین ایف سی بقایاجات پرمحکمہ خزانہ کوہرہفتے وفاق کوخط ارسال کرنے کی ہدایت کردی۔ کہا ضم اضلاع کے لیے سالانہ100ارب روپے کا وعدہ کیا گیا تھا۔

صوبائی کابینہ سے خطاب میں سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کوناحق قیداور مسلسل آئسولیشن میں رکھا جارہا ہے، بانی اور انکی اہلیہ کوقید میں سردیوں کا سامان بھی فراہم نہیں کیاجارہا۔ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں پر واٹرکینن چلانا، شرمناک اقدام ہے، صوبائی حکومت اس ناروا اور غیرانسانی سلوک کی بھرپورمذمت کرتی ہے۔