بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

2026 اپیک رہنمائوں کا غیر رسمی اجلاس اگلے سال شینزن میں منعقد ہوگا، چینی وزارت خارجہ

2026 اپیک رہنمائوں کا غیر رسمی اجلاس اگلے سال شینزن میں منعقد ہوگا، چینی وزارت خارجہ
بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نےرس می پریس کانفرنس میں بتایا کہ 11 سے 12 دسمبر تک، ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن 2026 ( اپیک ) کا غیر رسمی اعلی سطحی اہلکاروں کا اجلاس گوانگ ڈونگ کے شہر شینزن میں منعقد ہوا۔ انہوں نے کہا کہ یہ چین کی میزبانی میں 2026 میں اپیک کا پہلا پروگرام تھا، جس نے اپیک کے “چینی سال” کا آغاز کیا۔چینی وزارت خارجہ کے نائب وزیر ما چاؤ شو نے اجلاس میں شرکت کی اور خطاب کیا، اور اس اجلاس نے مثبت نتائج حاصل کیے۔ گو جیاکھون نے کہا کہ اگلے سال 18 سے 19 نومبر تک ، اپیک رہنماؤں کا غیر رسمی اجلاس شینزن میں منعقد ہوگا، اور اس کے ساتھ کاروباری رہنماؤں کا اجلاس، خارجہ اور تجارت کے وزراء کے مشترکہ اجلاس جیسے پروگرام بھی منعقد ہوں گے۔ اگلے سال فروری، مئی اور اگست میں گوانگ چو، شنگھائی اور دا لیئن میں اہلکاروں کے تین اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوں گے، اور مئی سے مختلف شہروں میں تقریباً 10 خصوصی وزارتی یا اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوں گے، جو تجارت، ڈیجیٹل معیشت، نقل و حمل، سیاحت، انسانی وسائل، چھوٹے اور درمیانے کاروباری ادارے ، توانائی، خوراک کی حفاظت، خزانہ اور خواتین کے امور جیسے شعبوں پر محیط ہوں گے۔