لاہور(نیوزڈیسک) رنگ روڈ کو پیدل عبور کرنے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مقدمہ ڈیفنس سی پولیس اسٹیشن میں رنگ روڈ پولیس کے سینئر پیٹرولنگ آفیسر عامر محمود کی مدعیت میں درج ہوا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق ارسلان نامی شہری نے نواز شریف انڈر پاس کے قریب رنگ روڈ کو پیدل عبور کیا، جس سے ٹریفک میں خلل پیدا ہوا اور شہریوں کی زندگی خطرے میں پڑ گئی۔ رنگ روڈ پولیس نے موقع پر ملزم کو حراست میں لے کر ڈیفنس سی پولیس کے حوالے کر دیا۔









