بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

صارفین پر لیوی میں اضافہ ایک آپشن ہے، وزیر پٹرولیم

کراچی (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ پٹرولیم صارفین پر لیوی میں اضافہ ایک آپشن ہے تاہم ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔

ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ سیاسی کمیٹی کا بنیادی مقصد پوری پی ٹی آئی کو ایک منظم جماعت بنانا ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے نئی سیاسی کمیٹی کا اعلان کر کے اپنی صفوں میں اختلافات کو جنم دیا ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے عمران خان کے ساتھ جیل میں ناروا سلوک کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار کیا اور فوری اور مؤثر کارروائی کا مطالبہ کیا۔

پیٹرولیم ڈویژن نے تجویز دی ہے کہ گردشی قرضے کے خاتمے کے لیے پیٹرول اور ڈیزل پر 5 روپے فی لیٹر لیوی عائد کی جائے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہر پاکستانی خواہ اس کے پاس گیس کا کنکشن ہو یا نہ ہو حکومت کی غلط پالیسیوں کا بوجھ اٹھائے گا۔

وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ گیس کے گھریلو صارفین ایک کروڑ کے قریب ہیں ۔ 18 سو ارب کا ہم نے ایندھن استعمال کر لیا ہے اس کی ادائیگی کرنی ہے یا نہیں کرنی ہے میرے لیے نقصان کو مینج کرنا اس وقت بڑا چیلنج ہے توانائی کے شعبے میں گردشی قرض کا مسئلہ حل کرنا ہے آپ کے پاس کوئی بہتر حل ہے تو بتا دیں۔