اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیراعظم کےمعاون خصوصی برائے بلاک چین اورکرپٹو بلال بن ثاقب کا کہنا ہےکہ حکومت کرپٹو کو کنٹرول نہیں ریگولیٹ کر رہی ہے،نئے فریم ورک سے منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت فوری روک لی گئی۔
اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلال بن ثاقب کا کہنا تھاکہ دنیا کے پہلے 3 کرپٹو اپنانے والے ممالک میں پاکستان کا شمار ہے، 3 سے 4 کروڑ پاکستانی ڈیجیٹل اثاثے استعمال کرتے ہیں،قانونی اورمنظم راستے کے بغیر صلاحیتوں کاکوئی فائدہ نہیں۔
انہوں نےمزید کہا تاریخ میں پہلی بارعالمی ایکسچینجزکیلئےمنظم،شفاف اورعالمی معیار کا راستہ کھول دیا،دہشتگردوں کی مالی معاونت اوراینٹی منی لانڈرنگ کوکنٹرول کرلیاہے،پاکستانی قانون اور ریگولیٹد فریم کی پاسداری کرنے والے اداروں کو ہی لائسنس جاری ہوگا۔









