بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملک میں قابل استعمال پانی کاذخیرہ 73لاکھ 95ہزارایکڑفٹ رہ گیا، واپڈا

 

اسلام آباد(نیوزڈیسک) ملک میں تباہ کن سیلاب کے بعد خشک سالی کے باعث ملک میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 44 فیصد کم ہوگیا۔

واپڈا کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں پانی کا قابل استعمال ذخیرہ جو 9 اکتوبر کو ایک کروڑ 33 لاکھ سولہ ہزار ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا تھا کم ہو کر اب 59 لاکھ 36 ہزار ایکٹر فٹ رہ گیا ہے۔

دوماہ کے دوران منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 36 فٹ تربیلا ڈیم میں 101 اور چشمہ بیراج میں پانی کی سطح میں 7 فٹ گر گئی۔ دریائے چناب میں پانی کی آمد دو ہزار کیوسک اور اخراج صفر ہوگیا۔ دریائے سندھ میں پانی کی آمد 18 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 20 ہزار کیوسک ہے۔

واپڈا کے مطابق دریائے جہلم میں پانی کی آمد 5 ہزار کیوسک اور اخراج 33 ہزار کیوسک ہے۔ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 16 ہزار 900 کیوسک اور اخراج تیس ہزار کیوسک ہے۔ دریائے کابل میں پانی کی آمد اور اخراج برابر 8 ہزارایک سو کیوسک ہے۔