بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مولانا فضل الرحمان کا حکومت کیخلاف اعلان جنگ، کارکنان کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پارلیمنٹ لاجز میں پولیس کے ہاتھوں انصارالاسلام کے کارکنان کی گرفتاری کے بعد مولانا فضل الرحمان پارلیمنٹ لاجز پہنچ گئے جہاں وہ پارلیمنٹ لاجز میں گرفتاری دیں گے۔ پارلیمنٹ لاجز کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آج کے واقعہ سے تصدیق ہورہی ہے ہمارے ایم این ایز کو گرفتار کیا جائے گا ، پارلیمنٹ لاجز میں ہمارے ایم این ایز کو گرفتار کیا گیا ، میں یہاں گرفتاری دینے آیا ہوں۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے کارکنوں کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے کہا کہ کارکنان یا تو اسلام آباد پہنچیں یا پھر اپنے اپنے علاقوں میں گھروں سے باہر نکلیں اور سڑکیں جام کریں۔ جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے کہا کہ اسلام آباد کی پولیس ہمارے ایم این ایز کو اغوا کرنا چاہتی ہے جن کے تحفظ کے لئے ہمارے رضا کار پہنچے ہیں , ہم اپنے ایم این ایز کا تحفظ خود کرنا چاہتے ہیں جب کہ عمران خان کو کان سے پکڑ کر باہر نکالیں گے۔ واضح رہے انصارالاسلام کے رضاکاروں نے پارلیمنٹ پر دھاوا بول دیا جس کا آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے نوٹس لے لیا اور ایم این اے سمیت کئی رضاکاروں کو گرفتار کرلیا گیا جس کے خلاف اپوزیشن رہنماؤں کی جانب سے شدید احتجاج کیا جارہا ہے۔