بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امریکہ کا پاکستان کے لئے موبائل لیبارٹریوں کا تحفہ  

اسلام آباد(نیوزڈیسک) امریکہ کی جانب سے پاکستان کے لئے جدید طرز کی موبائل لیبارٹریوں کا تحفہ پیش کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق این آئی ایچ میں منعقد تقریب میں سفیر نے امریکی حکومت کی جانب سے جدید طرز کی 4 موبائل لیبارٹریاں پاکستان کے حوالے کر دی گئیں ہیں۔ ان موبائل لیبارٹریوں سے کسی بھی وباء کی تشخیص ممکن ہو سکے گی جو کہ 45 فٹ لمبی ہے ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی سفیر ڈونلدبلوم نے کہا کہ کورونا کی وباء پر قابو پانے کے لیے وزارت صحت اور این آئی ایچ خراج تحسین اور مبارکباد کے مستحق ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت گزشتہ 60 سالوں سے پاکستان کے ساتھ صحت کے امور پر کام کر رہا ہے اور وباء کے دوران پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں صحت کے شعبہ سے منسلک ماہرین اور اداروں کو مؤثر بنانے کے لیے کام کیا۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کی عالمی وباء اب بھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی اس پر کام تاحال جاری ہے لیکن پاکستان نے جس انداز میں وباوں پر قابو پایا،صاف پانی اور سیوریج کے موثر نظام کو قائم کیا یہ قابل ستائش ہے۔
اس موقع پر سربراہ این آئی ایچ میجر جنرل (ر) ڈاکٹر عامر اکرام نے کہا کہ پاکستان میں کسی بھی وباء یا کورونا پر قابو پانے کے لیے یو ایس ایڈ نے اعلیٰ کردار ادا کیا ہے اور یہ جدید ترین لیبارٹریاں پاکستان کے اہم اثاثوں میں ایک اہم اضافہ ہے۔