بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

قومی ایئرلائن کی ٹورنٹو میں عملے کی گمشدگی کی خبریں گمراہ کُن قرار

قومی ایئرلائن نے عملے کے خلاف سوشل میڈیا پر جاری مہم کی تردید کر دی۔

قومی ایئرلائن نے عملے کی گمشدگی اور سیاسی پناہ لینے سے متعلق سوشل میڈیا پر زیر گردش خبروں کو بے بنیاد اور گمراہ کُن قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر قومی ایئر لائن کی جانب سے پیغام جاری کیا گیا ہے۔


سوشل میڈیا پر جاری کردہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ پاکستان مخالف بعض حلقوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا ایک ٹوئٹ جس میں قومی ایئر لائن کی ایک مخصوص پرواز کے تمام عملے کے لاپتہ ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے، مکمل طور پر بے بنیاد ہے۔

قومی ایئر لائن نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس ٹوئٹ کا مقصد قومی ایئر لائن اور پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے، کیونکہ ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا اور یہ خبر گمراہ کُن و جعلی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سوشل میڈیا پر قومی ایئر لائن کی ٹورنٹو پرواز کے تمام عملے کی سیاسی پناہ کی درخواست سے متعلق خبریں زیر گردش تھیں، جس کی قومی ایئر لائن نے اب سختی ہے تردید کی ہے۔